17 مئی، 2024، 3:54 PM

امریکہ یمن میں فوجی آپریشن کو جواز دینے کے لئے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، سعید ایروانی

امریکہ یمن میں فوجی آپریشن کو جواز دینے کے لئے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، سعید ایروانی

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ یمن کی خودمختاری اور حاکمیت کے خلاف حملوں کو جواز دینے کے لئے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے انٹونی گوتریش اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ یمن کے بارے میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران امریکہ کا ایران مخالف بیان قابل مذمت ہے۔

ایرانی اعلی سفارتکار نے کہا ہے امریکی نمائندے نے یمن کے خلاف اپنے غیر قانونی اقدامات کو جواز دینے کے لئے عالمی ادارے کا پلیٹ فارم دوبارہ استعمال کیا اور ایران کے خلاف پروپیگنڈا کیا جس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران امریکی بیانات کو مکمل مسترد کرتا ہے۔ ایران سلامتی کونسل میں یمن کے بارے میں منظور ہونے والی قراردادوں کی پابندی کرتا ہے اور اب تک یمن میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا ہے۔

ایروانی نے مزید کہا کہ ایران یمن کے بحران کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے سربراہ سے درخواست کی کہ خط کو سلامتی کونسل کی اسناد میں محفوظ کیا جائے۔

News ID 1923999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha